بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خانصاحب بلاک کے علاقے رئیار میں یرقان پھیلنے کی اطلاع ملی ہے اور ساتھ ہی یہاں اب تک ایک شخص کی موت بھی واقع ہو چکی ہے اور دیگر 07 افراد کے نمونے مثبت آئے ہیں. جن کا اسی بیماری کو لیکر ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے گئے تھے۔ محکمے صحت کے ایک اہلکار نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک علاقے میں یرقان کے آٹھ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ جب کہ سات دیگر کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانصاحب کے گاؤں رئیار سے تعلق رکھنے والے ایک 10 سالہ لڑکے جس کی شناخت عابد سلام خان ولد عبدالسلام خان ساکن رئیار (خانصاحب) کے نام سے ہوئی ہے کا یرقان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جو کہ آلودہ پانی پینے سے ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رئیار علاقے سمیت ضلع کے دیگر گاؤں میں بھی گندہ پانی کی سپلائی کی وجہ سے یرقان پھیلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر (DHSK) کے ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق نے بتایا کہ بلاک خانصاحب کے رائیار کی سرویلنس اور ریپڈ رسپانس ٹیموں کے ذریعے یرقان پر قابو پانے کے لیے انتھک کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انچارج میڈیکل آفیسر رائیار ڈاکٹر اشفاق احمد بانڈے کے زیر کنٹرول ٹیمیں زبردست کام کر رہی ہیں اور سیرم بلیروبن میں اضافے کا پتہ لگانے کے لیے سینکڑوں لوگوں کی اسکریننگ کر چکی ہے۔ "اس کے ساتھ ہی دوسری طرف، بچوں کے مریضوں کو ایس ڈی ایچ خانصاحب کے ماہر اطفال نے دیکھا اور اس بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ایس ڈی ایچ میں خون کے ٹیسٹ کرائے ہیں،"