جموں و کشمیر پولیس J&K Police نے ضلع بڈگام کے کرالپورہ علاقے میں گشت کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق اس کی تحویل سے قریب 14 کلوگرام بھنگ برآمد کیا گیا۔
پولیس نے منشیات کو ضبط کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت ٹنگہار، کرالپورہ کے رہائشی ساحل امین گنائی ولد محمد امین گنائی کے طور پر کی گئی ہے۔