وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ انتخابی حلقہ سے کامیاب ہونے والی انشاء شوکت نے کل 6273 وؤٹ حاصل کیے اور ان کے مد مقابل پی ڈی پی کی جبینہ بانو نے 3399 وؤٹ حاصل کیے اور اس طرح این سی کی انشاء شوکت نے 2874 وؤٹ سے چاڈورہ ڈی ڈی سی انتخابی حلقہ کو جیت لیا۔ انشاء شوکت ایک تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ انہوں نے بی اے اور بی ایڈ کیا ہے۔
انشاء شوکت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے لیے دن رات محنت کی اور ساتھ ہی ان کا بھی جنہوں نے مجھے وؤٹ نہیں دیا۔ دراصل یہ صرف میری کامیابی نہیں ہے بلکہ چاڈورہ علاقے کی کامیابی ہے۔ پی اے جی ڈی کی کامیابی ہے۔ انشاءاللہ جب میں ضلع ترقیاتی بورڈ میں جاؤنگی اور وہاں پر اپنے لوگوں کی ترجمانی کرونگی اور لوگوں کے مسائل حل کروں گی تبھی مجھے اپنی جیت کا احساس ہوگا۔ نیشنل کانفرنس کا رول جموں و کشمیر میں ہمیشہ سے اچھا رہا ہے اور لوگوں کی بقا کے لئے کام کیا ہے۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما شہنواز حسین کو ایک پیغام ہے کہ بی جے پی کا رول یہاں نہ چلا ہے اور نہ چلے گا بلکہ یہاں نیشنل کانفرنس کا رول چلے گا اور ایسے ہی ہر بار ہماری پارٹی اور پی اے جی ڈی ہی کامیاب ہوگی۔ میں نے جو اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں سے وعدے کیے ہیں اب میری پوری توجہ وعدے پورے کرنے پر ہوگی۔