بڈگام: بڈگام پولیس نے ہاکرمولہ علاقے میں ہٹ اینڈ رن کیس کو 3 گھنٹوں کے اندر حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ اس حادثہ میں 15 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔Budgam police arrests Hit and run case accused within hours
تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سوئیبگ کو ہفتہ کت صنح ساڈے دس بجے ایک اطلاع ملی کہ ہاکرمولہ بڈگام میں ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نامعلوم گاڑی نے ایک راہگیر کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوا ہے۔اس حادثہ میں زخمی شدہ لڑکی کو علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جان بر نہ ہوسکی۔ مہلوک کی شناخت 15 سالہ ایمن گلزار دختر گلزار احمد حجام ساکن ہاکرمولہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ girl died in budgam accident