بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد کارروائی کے تحت ضلع کے اچھگام علاقے میں سڑک کنارے کچرا اور کوڑا پھینکنے پر اچھگام علاقے کے دو رہائشیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن بڈگام میں آئی پی سی (IPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Habitual Offenders Booked in Budgam: سڑک پر کوڑا پھینکنا پڑا مہنگا، دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
اچھگام، بڈگام میں عوامی مقامات پر عادتاً کوڑا کرکٹ پھینکنے والے دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ Serial Offenders Booked in Budgam
پولیس آفیسر نے کہا کہ دونوں افراد کے خلاف سڑک پر کچرا پھینکنے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور امراض پھیلانے کے اسباب پیدا کرنے کی پاداش میں چالان کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف، ہماری پنچایتیں دیہات کی صفائی کے لیے لگاتار کام کر رہی ہیں، وہیں دوسری طرف ایسے غیر ذمہ دار افراد سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینک رہے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ دیہات کو 100 فیصد صاف و شفاف بنائے رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ’’مشن موڈ‘‘ پر کام کر رہی ہے۔