اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: بارشوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا - لوگوں کی پریشانیوں کے ازالہ

ڈی سی آفس بڈگام کے روبرو بہشت زہرا پارک میں گلوان پورہ، سبدن کے کئی رہائشیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج درج کیا۔

بڈگام: بارشوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا
بڈگام: بارشوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Jun 12, 2021, 6:28 PM IST

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ انکے علاقے کی رابطہ سڑک پر آئے روز پانی جمع ہو جاتا ہے جس کہ وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بڈگام: بارشوں کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ ’’معمولی بارش ہوتے ہی سڑک کے کنارے گزرنے والی ڈرین میں پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے اور سارا پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں کئی سال قبل ماسٹر پلان کے تحت پانی کی پائپ لائن نصب کی گئی تھی جس میں کئی مقامات پر ہوئے لیک کو بارہا کہنے کے باوجود ٹھیک نہیں کیا گیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کے دوران انہیں سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کے سبب انہیں مریضوں کو چارپائی پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک پر جمع پانی آس پاس کے گلی کوچوں کے علاوہ رہائشی مکانوں میں بھی سرایت کرتا ہے۔

احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی، پی ڈی ڈی اور محکمہ آبپاشی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انکے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر پانی جمع رہنے سے نہ صرف رابطہ سڑک خستہ ہو چکی ہے بلکہ ڈرینیج سسٹم بھی تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو کئی بار مطلع کیے جانے کے باوجود عوام کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں مقامی سرپنچ نے کہا کہ انہوں نے بھی کئی مرتبہ لوگوں کی پریشانیوں کے ازالہ کے لئے پی ایم جی ایس وائے اور نریگا کے تحت علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیے جانے کی درخواست کی ہے تاہم اب تک اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر اندر پانی کی پائپوں، سڑک اور ڈرین کی مرمت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details