بڈگام:بڈگام اور بمنہ میں آج فلسطین کی حمایت میں احتجاج کے خدشے کے بعد انتظامیہ نے بمنہ اور بڈگام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔امام بارگاہ بڈگام اور امام بارگاہ بمنہ کے باہر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔واضح رہے کہ بمنہ میں انجمن شرعی شیعان شریعت آباد نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کی کال دی تھی، جس کے پیش نظر امام بارگاہ بمنہ سرینگر کو سکیورٹی فورسز نے نماز جمعہ کے لیے بند کیا۔
امام بدہ آیت اللہ یوسف بمنہ میں جمعہ کی نماز کی اجازت حکام کی جانب سے نہیں دی گئی اس سلسلے میں مذہبی رہنما آغا سید محمد ہادی الموسوی کو مسلسل دوسرے جمعہ بھی گھر میں نظر بند رکھا ہے۔وہیں امام بارگاہ بڈگام کے باہر سکیورٹی فورسز تعینات رہی۔
دوسری جانب بڈگام امام بارگاہ میں پرامن طور پر نماز جمعہ ادا کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ جمعہ کو بڈگام میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوا تھا جس دوران احتجاجیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی تھی۔ تاہم آج پھر سے احتجاج ہونے کے خدشے کے بعد احتیاطی طور پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ ادھر ڈرون کیمرے کے ذریعے بھی حالات پر سکیورٹی فورسس کی نظر رہی۔