بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں پولیس نے ضلع کے بیروہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پڑھنے والے گاؤں دانسیرا اور پیٹھ کوٹ میں مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت جنید احمد ڈار ساکن دانسیرا بیروہ، عادل احمد گنائی اور ناصر علی ڈار ساکنان سونپاہ بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی۔ ان کی مکمل ذاتی تلاش کے بعد پولیس نے ان کے قبضے سے چرس جیسا مادہ برآمد کیا گیا ہے۔
دریں اثناہ، بیرواہ پولیس اسٹیشن نے پٹھ کوٹ کے رہنے والے عبدالاحد وانی کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ ذرائع سے مخصوص اطلاع ملی کے بعد تیز رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کی ایک ٹیم نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور مذکورہ شخص کے گاؤ خانہ کے اندر چھپائے گئے 6 کلو گرام پوست کا بھوسہ ضبط کیا گیا۔پولیس نے منشیات ضبط کرنے کے بعد عبدالاحد وانی کو فوری طور پر گرفتار کیا۔