اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eyewitnesses recall Budgam Civilian Killing: بڈگام عسکری حملہ، عینی شاہدین کی زبانی

’’ہم معمول کے مطابق رات کے کھانے کی تیاری کر رہے تھے۔، تبھی دو نقاب پیش افراد داخل ہوئے اور نزدیک سے دو افراد پر فائرنگ کرکے فوری طور وہاں سے فرار ہو گئے۔‘‘ Budgam Civilian Killing

Budgam Civilian Killing
Budgam Civilian Killing

By

Published : Jun 3, 2022, 9:15 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ، چاڈورہ علاقے میں جمعرات کی شام نامعلوم مسلح افراد نے دو غیر مقامی مزدورں پر گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک مزدور ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ Eyewitnesses recall Budgam Civilian Killing ہلاک اور زخمی ہونے والے غیر مقامی باشندوں کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر کو ترک کرکے واپس اپنے وطن لوٹنے کے خواہاں ہیں۔

بڈگام عسکری حملہ، عینی شاہدین کی زبانی

میڈیا نمائندوں کے سات بات کرتے ہوئے ریاست پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے منجیت نام کے ایک شخص نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے دیگر افراد کے ساتھ کئی برسوں سے ضلع بڈگام میں قائم اینٹ کے بھٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ Budgam Civilian Killing انہوں نے کہا کہ وہ کئی ماہ سے پُر امن طور یہاں مزدوری کر رہے تھے اور ان ایام کے دوران ان کے ساتھ کوئی نازیبا واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم ’’جمعرات کی شام دو نقاب پوش افراد کمرے میں داخل ہوئے اور دو افراد پر گولیاں چلا کر فرار ہو گئے۔‘‘

مزید پڑھیں: مسلح افراد کی غیرمقامی مزدوروں پر فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہم معمول کے مطابق رات کے کھانے کی تیاری کر رہے تھے۔ Non local labourer shot dead in Budgam دو نقاب پیش افراد داخل ہوئے نزدیک سے دو افراد پر فائرنگ کرکے فوری طور وہاں سے فرار ہو گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ پریشان بھی ہیں اور خوفزدہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید کشمیر میں کام کرنے کے بجائے واپس اپنے وطن لوٹنے کے خواہاں ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details