بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بائز ہائر سکینڈری اسکول اوڑی میں پہلی بار انٹرپرنیورشپ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے مختلف ماڈلز تیار کرکے اپنی انٹرپرنیورشپ قابلیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جموں و کشمیر بینک کی جانب سے اسپانسر کی گئی نمائش میں مدعو کیے گئے مختلف محکمہ جات کے افسران، سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کرکے طلبہ کی ہمت افزائی کی۔ Entrepreneurship Exhibition in Boys Hr Sec School Uri
منتظمین کے مطابق طلبہ میں انٹرپرنیورشپ رجحان، بیداری، سائنٹفک نظریہ پیدا کرنے اور کاروبار کے میدان میں انہیں باصلاحیت بنانے کے مقصد سے اوڑی کے بائز ہائیر سکینڈری اسکول میں انٹرپرنیورشپ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کامرس کے طلبہ نے انٹرپرنیورشپ نمائش میں خوبصورت 35 ماڈلز کی نمائش کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس موقع پر طلبہ نے کچھ رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیے۔
نمائشی پروگرام میں مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ مقررین نے طلبہ کو کاروبار شروع کرنے اور مارکیٹنگ کے حوالہ سے اپنے پند و نصائح سے نوازا۔Boys Hr Sec School Uri Entrepreneurship Exhibition