وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف میں پیر کی شام عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں نوین کمار نامی ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بڈگام تصادم میں فوجی اہلکار زخمی - چرار شریف انکاونٹر
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا 'پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مخصوص اطلاع کے بعد چرار شریف گائوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔'
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا 'پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مخصوص اطلاع کے بعد چرار شریف گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ جب مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کا گھیراؤ کیا تو گھر میں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں اب تک ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ زخمی جوان کی شناخت فوج کی 53 آر آر کے نوین کمار کے بطور ہوئی ہے اور انہیں سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔