اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2021, 10:45 PM IST

ETV Bharat / state

بڈگام: ڈپلومہ اور آئی ٹی آئی پاس آؤٹ طلباء کے لئے پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام

ضلع بڈگام میں آج آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ کی ڈگری یافتہ طلباء کے لئے آج پلیسمنٹ ڈرائیور کا اہتمام کیا گیا۔

Placement
پلیسمنٹ ڈرائو

ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بڈگام نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے پردھان منتری کوشلیہ وکاس یوجنا کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا۔

پلیسمنٹ ڈرائو

ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں بجاج الاینس اور کے ٹی ایم نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں سینکڑوں آئی ٹی آئی اور ڈپلومہ ہولڈرس نے شرکت کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے اس موقع پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئيں اور پلیسمنٹ ڈرائیور سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دن بہ دن سرکاری نوکریاں کم ہوتی جا رہی ہیں اور نوکری ملنے کے مواقع کم فراہم ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کافی وسیع ہے جو بہت سارے ملازمین کو نوکری دینے کی طاقت رکھتا ہے۔ ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ ایسے پلیسمنٹ ڈرائیور آنے والے وقت میں بھی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے انتخابات منعقد


پروگرام میں ڈی سی کے اعلاوہ سی پی او بڈگام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details