وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں معمول کی پیٹرولنگ کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے چرار شریف علاقے میں ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر Jk04G-4996کو روک کر اُس پر سوار دو افراد کی جامہ تلاشی لی۔
پولیس بیان کے مطابق اُن کے قبضے سے 15گرام ہیروئن اور 240 سپازموپروگزیون ٹیبلٹس برآمد کرکے دونوں کو حراست میں J&K Police Arrest Two Drug Peddlersلے لیا گیا۔
بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عظیم عاشق وانی المعروف کاؤ ولد عاشق حسین وانی اور خالد حسین صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکنہ اقبال آباد، چرارِشریف کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اسکوٹی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔