بڈگام: بڈگام پولیس نے بتایا کہ لکھری پورہ علاقے میں منشیات کی سمگلنگ سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے لکھری پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ بڈگام پولیس کے مطابق رہائشی مکان سے 44کلو گرام وزنی پوست کا بھوسہ برآمد کرکے مکان مالک / منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔Drug Peddler Arrested in Budgam Contraband Substances Recovered
پولیس ذرائع نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت ریاض احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ لکھری پورہ، بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں پولیس سٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر 278/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔Budgam Drug Peddling