اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات فروش گرفتار - جموں وکشمیر نیوز

منشیات کے خلاف جموں وکشمیرکی بڈگام پولیس کی کارروائیاں جاری ہے۔ اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

بڈگام: منشیات فروش گرفتار
بڈگام: منشیات فروش گرفتار

By

Published : Aug 6, 2021, 11:01 PM IST

پولیس کے مطابق انہوں نے کھاہی پورہ خان صاحب علاقے میں ناکہ لگایا تھا اور اس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا گیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شخص کچھ بیگس اٹھائے ہوئے تھا اور مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔

پولیس نے اس شخص کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تین کلوگرام فکی اور ایک سو چالیس گرام چرس کے علاوہ پچیس ہزار نقد رقم بر آمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا

پولیس نے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت یاری کھاہ خان صاحب کے عرفان احمد شیخ؛ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس اسٹیشن خان صاحب میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال بڈگام پولیس نے منشیات سے وابستہ ستر سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع منشیات سے پاک نہیں ہوجاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details