اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں ضلع اسپتال تعمیر کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں بڈگام کے ریشی پورہ علاقے میں زیر تعمیر کووڈ اسپیشئلٹی اسپتال کا جائزہ لیا۔

بڈگام میں ضلع اسپتال تعمیر کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر
بڈگام میں ضلع اسپتال تعمیر کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر

By

Published : May 4, 2021, 10:20 PM IST

پی کے پولے کے دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ڈی آر ڈی او کی ٹیم بھی موجود رہی۔

تحصیلدار بڈگام اے ڈی سی بڈگام، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور سی ایم او بڈگام. بھی موجود رہے۔

ڈی آر ڈی او نے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی کہ کام میں تیزی لائیں تاکہ لوگوں کو جلد از جلد کووڈ اسپتال کی سہولت مل سکیں۔

ڈی آر ڈی او کی ٹیم نے کہا کہ وہ تین دن بعد کام شروع کریں گے۔ ڈی آر ڈی او ٹیم جسکی صدارت ایڈیشنل سی ای رویندر کمار کر رہے تھے انہوں نے اسکی جانکاری دی۔

بڈگام میں ضلع اسپتال تعمیر کیا جائے گا: ڈویژنل کمشنر

واضح رہے کہ اسپتال میں میڈیکل عملے کے لئے بھی پچاس ڈبل روم اکامیڈیشن کی سہولت ہوگی۔

یہ کووڈ اسپتال 72کنال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جسکی جانب جانے والی سڑک کو تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی آر ڈی او دورے کے دوران کے سامنے مقامی لوگوں نے بھی اپنے مطالبات رکھے جسکے جواب میں انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ انکے حقیقی مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اسپتال کو ایک ماہ کی مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ایک سو پچیس بیڈس میں آئی سی یو کی سہولت ہوگی اور دیگر بیڈس میں آگسیجن کی سہولت میسر ہوگی وہیں ڈی آر ڈی او نے یہ بھی کہا کہ جب کورونا وائرس وباء ختم ہوجائے گی تو اس مقام پر ضلع اسپتال بڈگام تعمیر کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details