اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram Arrangements ڈی سی بڈگام نے چترگام میں محرم کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا

ڈی سی بڈگام اکشے لبرو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم کے مہینے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے لیے تمام علاقوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

dc-budgam-takes-first-hand-appraisal-of-muharram-arrangements-at-chattergam
ڈی سی بڈگام نے چترگام میں محرم کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا

By

Published : Jul 22, 2023, 9:14 PM IST

ڈی سی بڈگام نے چترگام میں محرم کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا

بڈگام: ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے آج امام باڑہ چترگام کا دورہ کرکے محرم الحرام کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی سہولت کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی، تمام سڑکوں پے جو گڑھے ہوئے ہیں ان گڑھوں کی بھرائی، عوامی سہولیات کی منتقلی سمیت مناسب انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پرانی لائٹوں کو فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسپاٹ وزٹ کریں اور مقامی لوگوں کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم کے مہینے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے لیے تمام علاقوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر احمد، ایس ڈی ایم چاڈورہ، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی، ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔


مزید پڑھیں:Muharram Processions in Kashmir کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں سے پابندی ہٹے گی؟

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں یکم محرم الحرام سے ہی ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان جلوسوں کو احسن طریقے سے منعقد کرنے اور اس میں حصہ لینے والے عزاداروں کو ان میں شرکت کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details