اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Budgam Reviews Jan Abhiyan: ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ - ڈی سی بڈگام ’جن ابھیان‘ پروگرام

ڈی سی بڈگام نے ضلع میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران ’جن ابھیان‘ پروگرام پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ DC Budgam on Jan Abhiyan

ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ
ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ

By

Published : Oct 20, 2022, 3:16 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر، ایس ایف حامد، نے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام نے ’’جن ابھیان‘‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ افسران سے سبھی اسکیمز کے بارے میں جاری پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ

میٹنگ کے دوران ڈی سی نے دیہی ترقیاتی محکمہ کے افسران کو گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ کو کنورجنس موڈ میں تیار کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’ہر پنچایت میں ڈیجیٹل جے اینڈ کے اور اس کی آن لائن خدمات کے بارے میں ہورڈنگز کے ذریعے عوام تک آگاہی پہنچانے کے ساتھ ساتھ دیواروں پر پوسٹرز اور پینٹنگز کی وساطت سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔‘‘Jan Abhiyan in Budgam

مزید پڑھیں:DC Budgam Approves 53 DLTFC cases ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری

ABOUT THE AUTHOR

...view details