اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Outreach Programme In Budgam بڈگام کے زوہامہ علاقہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد - ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے زوہامہ علاقہ میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع کے ترقیاتی کمشنر ایس ایف حامد نے شرکت کی۔ عوام نے ڈی سی کو علاقہ کے مطالبات سے آگاہ کیا اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔ Public Outreach Programme In Budgam

dc-budgam-holds-public-outreach-programme-in-zuhama-village
بڈگام کے زوہامہ علاقہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

By

Published : Oct 22, 2022, 10:39 PM IST

بڈگام:بڈگام کے ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے آج بلاک چاڈورہ کے زوہامہ میں ایک عوامی رابطہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گاؤں زوہامہ اور ملحقہ دیہات کے مقامی لوگوں اور معززین نے ڈی سی کو اپنے علاقہ کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی نے عوام کی تمام شکایات سننے کے بعد تمام مطلوبہ کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ Public Outreach Programme In Budgam

بڈگام کے زوہامہ علاقہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے عوام کی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کے کام کاج کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جل شکتی، پی ڈی ڈی، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کام میں تیزی لانے اور علاقے میں منظور شدہ تمام کاموں کو بروقت انجام دینے پر زور دیا۔ ڈی سی نے پی ڈی ڈی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کو بجلی کی ہموار فراہمی کے لیے موسم سرما سے متعلق پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی نے محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور عام لوگوں کے لیے زمین پر فیلڈ فنکشنز کی دستیابی پر زور دیا۔ صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے پی آر آئیز اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء پر مکمل پابندی اور کوڑے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں۔ ٹھوس فضلہ اور مائع فضلہ کے انتظام کے لیے کمپوسٹ اور سوکیج گڑھوں کی تعمیر عمل میں لائے۔ڈی سی نے زہامہ تا پتریگام سڑکوں کی ترقی سے متعلق کام کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جانے پر زود دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details