اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Budgam Flags off CSC Van عوامی آگاہی کے لیے ڈی سی بڈگام نے کیا CSCوین کو روانہ - کامن سروس سینٹر

ڈی سی بڈگام نے B2V4، جن بھاگیہ داری اور آن لائن خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے CSC وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ CSC Van flagged off in Budgam

عوامی آگاہی کے لیے ڈی سی بڈگام نے کیا CSCوین کو روانہ
عوامی آگاہی کے لیے ڈی سی بڈگام نے کیا CSCوین کو روانہ

By

Published : Oct 21, 2022, 5:43 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے جمعہ کو ایک کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) وین کو ہری جھنڈی دکھا کر عوامی آگاہی کے لیے روانہ کیا۔ یہ سی ایس سی وین بیک ٹو ولیج چہارم (B2V4)، جن بھاگیہ داری پروگرام کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرے گی اور لوگوں کو متعدد خدمات بھی فراہم کرے گی۔CSS Van flagged off For awareness in Budgam

عوامی آگاہی کے لیے ڈی سی بڈگام نے کیا CSCوین کو روانہ

اس وین کو ڈی سی آفس بڈگام میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا اور انتظامیہ کے مطابق یہ وین ضلع کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں جاکر شہریوں میں بیداری پیدا کرے گی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو حقیقی طور پر ممکن بنایا جا سکے گا۔

یہ وین جدید ترین آلات اور آن لائن خدمات کی فراہمی کے نظام سے لیس ہے اور یہ e_Unnat پورٹل اور ڈیجیٹل سیوا خدمات پر دستیاب لوگوں کو مختلف آن لائن خدمات فراہم کرے گی جن میں بینکنگ، انشورنس، Digipay Micro ATM، Ayushman Bharat، E-Shram، NPS، PMGDISHA، Telelaw ،PMKISAN، EKYC، DAK ،MITARA اور دیگر خدمات بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’اس اقدام سے نہ صرف B2V4 پروگرام اور اس میں لوگوں کی شرکت کی اہمیت کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ وین عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر مختلف خدمات بھی فراہم کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس سروس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details