اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: امام حسین کے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیل کی یوم شہادت منائی گئی - مجلس حسینی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں حضرت امام حسینؓ کے چچا زاد بھائی مسلم بن عقیل کی یوم شہادت منائی گئی۔

day-of-martyrdom
day-of-martyrdom

By

Published : Jul 20, 2021, 10:09 PM IST

حضرت مسلم بن عقیل کا لقب سفیر حسین تھا۔ انہیں اس وقت کے حکمران یزید نے کوفہ کے گورنر ابن زیاد کو حکم دے کر قتل کر وایا تھا۔

مسلم بن عقیل کی یوم شہادت

آج وادی کے مختلف مقامات پر اس سلسلے میں مجلس حسینی منعقد ہوئی جس میں سب سے بڑی تقریب مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے حضرت مسلم بن عقیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عزاداروں نے مسلم بن عقیل کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسین کو یاد کرکے اسلام کے تئیں ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details