بڈگام:اینٹی کرپشن بیرو (اے سی بی) کو شکایت موصول ہوئی تھی کی وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے گودام پر ٹرکوں کو اَن لوڈکرانے کیلئے رشوت کا سہارا لینا پڑتا ہے اور جو ٹرک ڈرائیور رشوت کی رقم ادا نہیں کرتا اسے کافی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیور نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام چاندپورہ، بڈگام پرکڑی نظر رکھی اور فوڈکارپوریشن آف انڈیا کے گودام کے مالک کو اس وقت رنگیں ہاتھوں دبوچ لیاجب وہ ٹرک ڈرئیور سے غذائی اجناس اَن لوڈ کرانے کے عوض اس سے رشوت کی رقم حاصل کر رہا تھا۔
اینٹی کرپشن بیور نے گودام مالک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اے سی بی نے ملزم گودام کے مالک کی شناخت عبد المجید شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکنہ فردوس آباد، بٹہ مالو، سرینگر، پروپرائٹر شیخ سپلائیرز اینڈ کنٹریکٹر کے طور پر کی ہے جبکہ وزن کرنے والے ملزم کی شناخت تاج الحسن شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنہ دہرمونہ، بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔