اردو

urdu

By

Published : May 4, 2021, 10:07 AM IST

ETV Bharat / state

بڈگام : 'پروگرام کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا ہے'

انفارمیشن سینیئر بڈگام نے کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بہت سے حوصلہ افزا شرکاء کے درمیان ایک مجازی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔

Online quiz conducted by information department Budgam
بڈگام : آن لائن کوئز پروگرام کا انعقاد

آزادی کے مہا اتسو کے سلسلے میں جاری جشن کے تحت ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینئر بڈگام نے آن لائن کوئز پروگرام کا انعقاد کیا۔

بڈگام : آن لائن کوئز پروگرام کا انعقاد

انفارمیشن سینئر بڈگام نے کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بہت سے حوصلہ افزا شرکاء کے درمیان ایک مجازی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔

ڈھائی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں راؤنڈ رابن موڈ کا استعمال کیا گیا اور شرکاء نے بھی اس سے اطمینان کا اظہار کیا۔

شرکاء نے ایسے پروگراموں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ پروگرام کا مقصد علم کے شعبے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہو اور وہ اپنا مستقبل کو سدھارنے اور نکھارنے کے لئے کام کریں گے'۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر تجمل حسین نے خود کوئز کو منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ بطور اینکر بھی حصہ لیا، انہوں نے شرکاء کی بروقت موجودگی کی کافی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود وہ ورچول موڈ کے ذریعے طلباء تک پہنچے گے اور انہیں حوصلہ افزائی اور انکی قابلیت کو نکھارنے کے لئے وہ اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے دور میں جب تعلیمی ادارے بند ہیں تو بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لئے اس طرح کے پروگراموں کا کافی اثر رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details