اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرونا وائرس : ترقیاتی کمشنر بڑگام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

ترقیاتی کمشنر بڑگام نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلاکر ضلع میں کرونا ورس کا مقابلہ اور اس کے احتیاتی تدابیر کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

کرونا وائرس : ترقیاتی کمشنر بڑگام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ
کرونا وائرس : ترقیاتی کمشنر بڑگام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

By

Published : Mar 10, 2020, 2:17 PM IST

ضلع میں 9 آئیسولیشن وارڈز ہیں جن میں 76 بیڈ کی سہولیت ہے جو کرونا وائرس کے مشکوک افراد کی طبی جانچ پڑتال کے لیے رکھے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ضلع میں اب تک 41 افراد کو ان وارڑز میں رکھا گیا تھا۔ ان میں سے 31 افراد ایران جبکہ 10 افراد چین سے آئے ہیں۔ ان تمام افراد کو ضلع کے خصوصی کرونا ورس وارڑز میں رکھا گیا تھا۔ جہاں ان کو سخت طبی نگہداشت میں رکھا جاتا ہے۔

ان افراد کو 28 دن تک انِ آئیسولیشن وارڈز میں جانچ پڑتال کی گئ اور بعد میں ان کے ٹسٹ منفی آنے پر ان کو وہا سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔

وہیں اب ضلع میں 5 نئے وفد بیرونِ ملک سے وارد ہونگے، یہ گروپ 160 افراد پر مشتمل ہے یہ زیارت پے گئے ہوئے ہیں اور ان کی گھر واپسی جلدی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ضلع سے وابستہ طلبہ جو ملک سے باہر پڑھ رہے ہیں وہ بھی ایران اور چین سے اپنے گھروں کو آنے والے ہیں۔ ان سب کو ضلع کے کرونا ورس وارڑز میں طبی جانچ پڑتال کے لیے رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details