میونسپل کمیٹی بڈگام کے چیئرمین روح اللہ غازی کانگریس سے وابستہ ہیں۔ متذکرہ کمیٹی کے ایک ممبر نے کہا کہ موصوف چیئرمین نے ایک سال میں لوگوں کے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا: 'ہم نے اس لئے حمایت واپس لے لی کیونکہ ہم ان کی نا اہلی کی وجہ سے ایک سال گذر جانے کے باجود بھی لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے'۔
موصوف ممبر نے کہا کہ ہم آج تک سمجھتے تھے کہ وہ عوامی کام کریں گے لیکن آج ایک سال اور پانچ ماہ بیت گئے لیکن انہوں نے لوگوں کا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین سمیت کل نو ممبر ہیں جن میں سے آٹھ ممبروں نے ان کی حمایت واپس لے لی۔