وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ہفتہ کو کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
اس موقع پر سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور وقت پر ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’اگر کورونا ویکسین محفوظ نہ ہوتی تو طبی عملہ سب سے پہلے ٹیکہ کاری میں پیش پیش نہ رہتا۔‘‘
انہوں نے ہیلتھ ورکروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’وائرس کے پھیلائو کو روکنے، متاثرہ افراد کو علاج و معالجہ فراہم کرنے میں طبی عملہ نے قابل فخر خدمات انجام دی ہیں، تاہم اب کورونا کی ٹیکہ کاری کے دوران بھی وہ پیش پیش ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے متعلق خدشات بالکل بے بنیاد ہیں جبکہ ’’کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
وہیں بی ایم او بڈگام ڈاکٹر اے جی رینہ نے بھی ٹیکہ لگانے کے بعد کہا کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور انہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میں نے پہلے خود کورونا ویکسین لگائی تاکہ سبھی طبی کارکنوں سمیت عام لوگ بھی اسے بالکل محفوظ سمجھ سکیں۔‘‘
مزید پڑھیں:وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز