تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا وہاں پر ان کا علاج معالجہ چل رہا تھا،جہاں پر آج ان کی موت ہوگئی۔
فوت شدہ پولیس اہلکار ضلع کے چاڈورہ علاقے کا رہنے والا تھا اور پولیس ہسپتال سرینگر میں تعنیات تھے۔
بدڈگام میں کورونا سے متاثر پولیس اہلکار کی موت - جموں و کشمیر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کووڈ 19 کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دیوٹی کے دوران ہی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جس کے بعد انہیں پولیس ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم طبعیت مزید خراب ہونے پر انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا اور آج دم توڑ دیا۔
'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکری کاروائیوں میں نمایاں کمی'
پولیس اہلکار کی مور کے بعد بڈگام ضلع میں اب کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع میں 1562 فعال کیسز ہیں. ضلع میں آج 119 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، وہی 33 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 917 تک جا پہنچی ہے۔