جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں انتظامیہ کورونا کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔ ادھر ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے ضلع کے خانصاحب، بیروہ، چاڈورہ اور کھاگ علاقوں کے بازاروں کا جائزہ لیا اور کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی۔
حکام نے مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخوں پر سامان فروخت کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ اس دوران 92 افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا اور ان سے دس ہزار سے زائد روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
اس دوران دکانداروں کو یہ ہدایت دی گئی کہ کورونا وائرس گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ اس ڈرائیو کے دوران ماسک کے بغیر دکانداروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں، پیدل چلنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔