جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل ترال میں انتظامیہ کی جانب سے تربیتی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان تربیتی کیمپوں میں کاروباریوں کو کاروبار کے نئے طریقوں کو اپنانے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف اضلاع میں کوروباریوں کے لیے یہ کیمپس لگائے گئے ہیں، ترال میں یہ چار روزہ کیمپ 8 تاریخ سے شروع ہوا اور 11 تاریخ تک چلے گا۔
ان تربیتی کیمپس میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کاروبار احتیاط کے ساتھ کیسے کیا جائے، اس کی تربیت دی جارہی ہے۔
کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے کاروباریوں کی تربیت اس تربیتی کیمپ میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ ماہرین شامل ہو رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران ماسکس، سینی ٹائزر اور سماجی دوری قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شادی سے قبل دُلہا لاپتہ
سکمز پلازما تھیراپی شروع کرنے والا کشمیر کا پہلا ہسپتال
کیمپ میں موجود ایک عہدیدار شکیل احمد نے بتایا 'کووڈ-19 کے دوران حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، اسی سلسلے میں اس چار روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔