جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں واقع ڈانگر پورہ محلے کو فوج نے محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد فورسز نے کارروائی عمل میں لائی ہے۔
فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے، اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔