اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Police Solved Theft Case Within 24 Hours: پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر چور کو گرفتار کر لیا

ضلع بڈگام میں پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر چوری کا ایک معاملہ حل Budgam Police Solved Theft Case Within 24 Hoursکرکے چور کو سلاخوں کو پیچھے دھکیلنے کے علاوہ مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔

By

Published : Jan 13, 2022, 8:31 PM IST

Budgam Police Solved Theft
Budgam Police Solved Theft

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس Budgam Policeکو محمد حسین ملہ ولد محمد سبحان ملہ ساکنہ پالر، بڈگام کی جانب سے گزشتہ کل یعنی 12 جنوری کو شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے اسکے گھر سے قریب ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہونے کی تحریری شکایت درج کی۔

بڈگام پولیس Budgam Policeنے اس ضمن میں ایف آئی آر 12/2022 درج کرکے فوری طور تحقیقات شروع کر دی۔

بڈگام پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ایک شخص، جس کی شناخت پولیس نے اعجاز احمد راتھر ولد شوکت احمد راتھر ساکنہ ڈانگر پورہ، سمبل، بانڈی پورہ کے طور پر کی ہے، نے چوری کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:Motorcycle Theft Gang Busted In Muzaffarnagar: مظفرنگر میں موٹرسائیکل چور گروہ کا پردہ فاش

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ مال - جس میں سونے کی چار انگوٹھیاں اور دس جھمکے شامل ہیں - کو بھی برآمد کر لیا Stolen Golden ornaments Recoveredگیا ہے۔

بڈگام پولیس کی بروقت کارروائی خصوصا 24گھنٹوں کے اندر اندر چور کو گرفتار کرنے Budgam Police Solved Theft Case Within 24 Hoursاور مسرقہ مال برآمد کرنے کی عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details