اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: پولیس نے لاش کی شناخت کیلئے پوسٹر جاری کیا

کچھ روز قبل جموں وکشمیر بڈگام کے یوسمرگ علاقے میں ایک لاش کو پولیس نے بر آمد کیا تھا۔ لاش اٹھائیس تاریخ کو برآمد ہوئی تھی مگر ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

Budgam: Police released a poster to identify the body
بڈگام: پولیس نے لاش کی شناخت کیلئے پوسٹر جاری کیا

By

Published : Oct 31, 2021, 7:56 PM IST

بڈگام پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے لئے پوسٹر جاری کیا ہے۔ اورلوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اسکی شناخت ہو جائے تو متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

پولیس نے پوسٹر نے لاش کی لمبائی اور اسکی عمر کے حوالہ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی عمر تقریباً 45 سال کی ہے اور اسکی لمبائی پانچ فٹ پانچ انچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر: این آئی اے نے مزید دو افراد کو گرفتار کیا

پولیس کے مطابق لاش سے انہیں سو روپیہ نوٹ کے علاوہ کویی بھی شناختی کارڈ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو جی ایم سی سرینگر میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اٹھائیس تاریخ کو انہیں اس لاش کی اطلاع ملی تھی اور اس کے بعد پولیس پوسٹ پکھر پورہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور اس کے بعد قانونی لوازمات پورے کئے گئے لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

پولیس نے لاش کی شناخت کےلیے پوسٹر جاری کیا

پولیس نے فون نمبرات جاری کئے ہیں اور لوگون سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی اطلاع ہو تو پولیس کو مطلع کریں۔

پولیس کے فون نمبرات حسب ذیل ہیں۔

9906449794، 9797985415، 6006751939

ABOUT THE AUTHOR

...view details