بڈگام (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام، پولیس اسٹیشن چرارِ شریف اور پولیس اسٹیشن بڈگام میں ’تھانہ دیوس‘ کا انعقاد عمل میں لایا۔ ان تقاریب میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز، دیگر پولیس افسران کے علاوہ سیول سوسائٹی ممبران، پی آر آئی ممبران، اوقاف کمیٹی ممبران سمیت مقامی ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔
پولیس اسٹیشن ماگام میں منعقدہ ’تھانہ دیوس‘ تقریب کی صدارت ایس آئی علی محمد نے کی، اس تقریب میں ماگام علاقے کے معززین، سرپنچوں، نمبرداروں، یو ایل بی ممبران نے شرکت کی۔ پولیس اسٹیشن چرارِشریف میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس چرارِ شریف، ڈپٹی ایس پی (پی) مس انجنا نے کی۔ اس میں چرار شریف کے معززین، نمبرداروں، چوکیداروں اور ملحقہ علاقوں کے پی آر آئز نے شرکت کی۔ اسی طرح کی ایک تقریب پولیس اسٹیشن بڈگام میں بھی ایس ایچ او پی ایس بڈگام انسپکٹر آفتاب لون کی سرپرستی میں انجام دی گئی۔ اس تقریب میں بڈگام قصبہ کے ٹریڈرس یونین، ٹرانسپورٹ یونین، یو ایل بی ممبران، معززین، پی آر آئز کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔