اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested بڈگام پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ممنوعہ اشیا اور رقم بر آمد - جموں و کشمیر خبر

خطہ کے نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے اور ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کے لئے آئے دن تعلیمی اداروں میں منشیات مخالف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو کیا گرفتار
پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو کیا گرفتار

By

Published : May 5, 2023, 8:06 AM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس منشیا ت کی لت سے معاشرہ کو پاک بنانے کے لئے پابند عہد ہے،پولیس آئے دن منشیات فروشوں کو گرفتار کر رہی ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت بڈگام پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیا اور رقم بھی بر آمد کیا ہے
ضلع بڈگام کے نائدگام کراسنگ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی (INNOVA) جس کا رجسٹریشن نمبر JK05D-9350 ہے کو روکا ۔اس کار میں 3 افراد سوار تھے،،پولیس نے جب اس گاڑی کی تلاشی لی تو اس دوران گاڑی میں سوار افراد کے قبضے سے 33.50 گرام چرس جیسا مادہ اور نقد رقم 32030 بر آمد ہوئی۔ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت اس طرح کی گئی ہے۔ محمد عمر ڈوم ولد غلام احمد ڈوم ساکن چئیرہار، شہباز شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن میرپورہ، سجاد حسین راتھر ولد محمد اسحاق ساکن صوفی پورہ سوئیبگ۔
اس واقعے کے علاوہ میری پورہ کراسنگ کے قریب چیوڈارہ کے مقام پر ایک کارروائی میں پولیس اسٹیشن بیروہ کی پولیس پارٹی نے دو افراد کو روکا اور ان کی تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے55 گرام چرس اور 240 گولیاں Spasmo-Proxyvon Plus برآمد کر لیں۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت غلام نبی بھٹ ولد خضر محمد بھٹ، اطہر صادق نجار ولد محمد صادق نجار ساکن چیوڈارہ کے طورپر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار
اسی طرح پولیس اسٹیشن خانصاحب نے رائتھن میں معمول کے ناکے کی چیکنگ کے دوران مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے ایک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد کیا۔ پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس کی شناخت مومن اسحاق میر ولد عاشق حسین میر ساکن جوالا پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ان گرفتاریوں کے سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 109/2023، 52/2023 اور 50/2023 جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بڈگام، پولیس اسٹیشن بیروہ اور پولیس اسٹیشن خانصاحب میں درج کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details