اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Excavation of Minerals بڈگام میں غیرقانونی کان کنی معاملے میں دو افراد گرفتار

بڈگام پولیس نے ایک ناکہ چیکینگ کے دوران غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی سے بھرے ٹپر گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دونوں ٹپر ڈرائیورز کو گرفتار کیا ہیں۔ Illegal Excavation of Minerals

budgam-police-arrested-two-persons-for-illegal-excavation-and-transportation-of-minerals
بڈگام میں غیرقانونی کان کنی معاملے میں دو افراد گرفتار

By

Published : Aug 16, 2022, 5:05 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کےضلع بڈگام میں پولیس نے ناکہ چیکنگ پوائنٹ نارکرہ اور سبدن پر دو ٹپر گاڑیاں کو غیرقانونی طور پر نکالی گئی مٹی کے تحت ضبط کیا ہے۔ پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کیا ہے۔Illegal Excavation of Minerals

بڈگام میں غیرقانونی کان کنی معاملے میں دو افراد گرفتار
تفصیلات کے مطابق نارکرہ اور سبدن کراسنگ بڈگام میں ناکہ چیکنگ کے پر غیر قانونی طور پر مٹی سے بھرے دو ٹپر جن کے رجسٹریشن نمبرات JK04A-9230 اور JK04A-9363 کو روکنے کو کہا گیا۔ پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد غیر قانونی معدنیات کے الزام میں دونوں ٹپر گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کیا ہے۔ پولیس نے ساتھ ہی دونوں ٹپر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمین کی شناخت عامر سہیل راتھر ولد غلام حسین راتھر ساکن بدینہ اور سجاد احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن ٹیکی پورہ کے طور ہوئی ہے۔Illegal Excavation of soil in budgam

مزید پڑھیں:

Illegal Extraction Of Minerals: کشمیر میں قدرتی وسائل کی لوٹ جاری، ماحولیات پر منفی متاثرات مرتب


پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں معاملہ درج کیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں قدرتی معدنیات اور وسائل کی گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی نقل و حمل جاری ہے۔ ان قدرتی وسائل کی غیر کھدائی اور قانونی نقل و حمل سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ دریائے جہلم سے ریت، کھنمو سے کان کنی اور کریواس پہاڑوں سے مٹی کی کھدائی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس غیر قانونی کام میں چند مقامی افراد اور انتظامیہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔Illegal Extraction Of Minerals in Kashmirماہرین ماحولیات کے مطابق کریواس کی کھدائی سے مٹی کھسکنے کے خطرات رہتے ہیں جس سے نزدیکی آبی وسائل میں مٹی جمع ہوتی ہے اور پانی کے ذخیرے کی گنجائش کم ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details