اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائی جاری - خفیہ اطلاع

بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

Budgam police arrested two drug peddlers
منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائی جاری

By

Published : Feb 11, 2021, 8:30 PM IST

گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے قبضے سے پولیس نے پندرہ بوٹلیں کوڈین فاسفیٹ اور الپرازولم کے دوسو پچیس ٹیبلیٹس بر آمد کئے ہیں۔

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائی جاری

پولیس نے کہا کہ' خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اسٹیشن بڈگام نے حیدرپورہ میں ناکہ لگایا۔ اس دوران ایک کار کو روکا گیا جس میں یہ دونوں منشیات فروش سفر کر رہے تھے۔

گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت اومپورہ بڈگام کے جاوید احمد ڈار اور ٹینگپورہ بٹہ مالو کے توفیق احمد بٹ عرف راجا کے طور پر ہوئی ہے، پولیس نے کہا کہ' اس تعلق سے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کھریو میں عسکری پناہ گاہ تباہ کرنے کی خبریں بے بنیاد

واضح رہے گذشتہ دو ماہ سے بڈگام میں منشیات کے خلاف پولیس نے مہم تیز کردی ہے۔ اس دوران کئی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، پولیس نے کہا کہ' ان کی یہ مہم لگاتار جاری رہے گی اور بڈگام کو منشیات سے پاک کرناہی ان کا ہدف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details