بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک منشیات فروش کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Police Arrested Drug Peddler in Budgam
Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش کے الزام میں ایک شخص گرفتار - بڈگام پولیس منشیات
بڈگام پولیس نے منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler in Budgam
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن کھاگ کو منشیات سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شنگلی پورہ، کھاگ علاقے کے رہائشی عبد الرشید ملک ولد غلام محمد ملک نے اپنی رہائش گاہ میں بھنگ پاؤڈر ذخیرہ کر رکھا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک خصوصی ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، فرسٹ کلاس، کے ہمراہ اس مکان پر چھاپہ مارا۔ Budgam Police Recovers Contraband Substance
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ملزم کے گھر سے 4 کلو گرام بھنگ پاؤڈر اور 9 کلو بھنگ کے پتے برآمد ہوئے۔ مکان مالک اور ملزم عبد الرشید کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 63/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔