بڈگام (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بڈگام کے سبدن، بمنہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی ٹیم نے ایک شخص، جو ایک بیگ لیے ناکہ پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کو پولیس پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے دھر لیا۔
بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص کی تحویل میں موجود بیگ سے 2.5 کلو گرام پوست کا بھوسا بر آمد ہوا جبکہ اُس شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 28 گرام وزنی چرس کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ منشیات کو ضبط کرکے بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت شفاعت احمد میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ گلوان پورہ، بڈگام کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔