اردو

urdu

ETV Bharat / state

ندی نالوں کی صفائی کے کام میں بلاک رٹھسن پر خرد برد کرنے کا الزام - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں رٹھسن بلاک کے لوگوں نے محکمے کی جانب سے چھوٹی ندی نالوں کی صفائی پر رقم خرچ کرنے میں خرد برد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ندی نالوں کی صفائی کے کام میں بلاک رٹھسن پر خرد برد کرنے کا الزام
ندی نالوں کی صفائی کے کام میں بلاک رٹھسن پر خرد برد کرنے کا الزام

By

Published : Nov 7, 2020, 7:12 PM IST

رٹھسن بلاک نے کچھ اشخاص کو صفائی کا کام سونپا تھا تاہم زمینی سطح پر صفائی ستھرائی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

اس ضمن میں مقامی چوکیدار غلام محمد پرے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گورنمنٹ کی جانب سے بڑی تعداد میں رقومات واگزار کی گئیں تھیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے '۔

ندی نالوں کی صفائی کے کام میں بلاک رٹھسن پر خرد برد کرنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے گاؤں میں وہ کام ہوتے ہیں جن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ایسے نالیوں کی صفائی کی گئی جن کو ضرورت ہی نہیں تھی یا پھر ان ندی نالوں کی صفائی ایک ہی سال میں دو دو بار کی گئی۔'

انہوں نے کہا کہ ہم ایل جی انتظامیہ اور خصوصاً ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دیں اور رٹھسن بلاک میں صفائی کے نام پر ہونے والی خرد برد کی تحقیقات کروائیں۔

رٹھسن گاؤں کے ہی مقامی باشندے عبدالحمید میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ '2014 میں یہاں بلاک آفس کھولا گیا جس سے ہمیں خوشی ہوئی مگر یہ خوشی زیادہ دیر تک نہیں رہی جس کی واحد وجہ ہے فنڈز کا غلط استعمال۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ وصیل درہ نامی نالے کی صفائی میرے سامنے ہوئی اور اس پر کل لاگت 3200 روپے آئے لیکن اس کا بل 62000 اور 40000 بنایا گیا۔صرف گورنمنٹ کا پیسہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غبن کیا جا رہا ہے اور ہر کام صرف کاغذ پر ہی ہوتا ہے زمینی سطح پر یہ نظر نہیں آتا۔

اس بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے رٹھسن کے بی ڈی او ماجد منظور سے رابطہ کیا تو انہوں نے کیمرہ پر آنے سے انکار کر دیا اور بتایا کہ یہ ان لوگوں کی آپسی رنجش ہے اسی وجہ سے یہ ہم پر الزام عائد کر رہے ہیں۔ یہ سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں اور اس میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان کے آپسی تنازعات کی وجہ سے بہت سارے کام رُکے پڑے ہیں۔ ہمارے پاس ایسی شکایت لے کر کوئی نہیں آیا ہے۔ یہاں پر صاف و شفاف طریقے سے کام ہوتا ہے اور کرپشن کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ آپ نے یہ بات میری نوٹس میں لائی تو میں اس کو ضرور دیکھوں گا اور ان کو دور کرنے کی کوشش کرو گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details