علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ پر جھوٹے وعدے کا الزام عائد کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ایل جی انتظامیہ کئی بار گاؤں دیہاتوں کی بہبودی کے لیے رقم جاری کرنے کے تو دعوے کرتے ہیں، لیکن اس رقم سے آج تک لوگوں کو کوئی سہولت نہیں پہنچی ہے۔
بڈگام: سڑک کی خستہ حالی اور صاف پانی کے فقدان سے گلوان پورہ زبوں حالی کا شکار
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گلوان پورہ علاقے میں بنیادی سہولت کا فقدان ہے۔ علاقے کو جانے والی سڑک کی حالت کافی خستہ ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو راستے سے گزرنے والی ڈرین میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے اور پانی سڑک پر آجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلوان : سڑک کی خستہ حالی اور صاف پانی کے فقدان سے دوچار عوام
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اگر انتظامیہ واقعی لوگوں کی بہبودی کے لیے کام کرتی تو یہاں بیشتر علاقوں میں لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'گلوان پورہ علاقے کو صرف سڑک کی خستہ حالی سے ہی پریشانی نہیں ہے بلکہ یہاں لوگوں کو بجلی اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
علاقے میں ترسیلی نظام کافی خراب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو ہر وقت خطرہ لا حق رہتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔
Last Updated : Jun 2, 2021, 5:01 PM IST
TAGGED:
Budgam news