کسانوں کو بہتر سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پختہ انتظامات کیے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم بعض مقامات کا مشاہدہ کرنے کے بعد زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈی سی آفس کے نزدیک سینکڑوں کنال زرعی اراضی کی سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب کسان بے حد پریشان ہیں۔
کسانوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ڈی سی آفس بڈگام سے نصف کیلومیٹر کی دوری پر واقع سینکڑوں کنال زرعی اراضی کو انتظامیہ نے پس پشت ڈال دیا ہے۔‘‘ کسانوں کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی کے لیے سڑک کے نیچے سے گزرنے والی پائپ بلاک ہو گئی ہے جس کے سبب کھیتوں تک پانی نہیں پہنچ رہا۔
مزید پڑھیں: بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی