وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نوڈل آفیسر نے تین اسکولوں کو کل سے کم از کم تین روز تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
رواں مہینے کی پہلی تاریخ سے وادی کشمیر میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا مگر کووڈ-19 کی وجہ سے گورنمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبہ وطالبات کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا جائے۔ اسی حکم نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ بڈگام نے اسکولوں میں بڑے پیمانے پر نمونے جانچ کے لیے بیجے گئے.
اس ضمن میں آج ضلع کے تین مختلف اسکولوں سے لئے گئے نمونوں کے نتائج مثبت آئے ہیں، جن میں گورنمنٹ مڈل اسکول ہانجی گورو، آئی ای آئی اسکول اور مظہرالحق ہائی اسکول شامل ہیں۔