اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام انتظامیہ کا کورونا مخالف انفراسٹرکچر، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

ضلع بڈگام کے ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں چند روز قبل ایک ہی کبنہ کے چھ افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے لیکن آج تک انتظامیہ کی جانب سے اس علاقے میں کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

By

Published : Apr 27, 2021, 11:00 PM IST

بڈگام انتظامیہ کا کورونا مخالف انفراسٹرکچر، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟
بڈگام انتظامیہ کا کورونا مخالف انفراسٹرکچر، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

جموں و کشمیر انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے درکار انفراسٹرکچر کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم چند علاقوں سے ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں جہاں کورونا مریضوں کے لیے معقول انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ ضلع بڈگام کے ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں چند روز قبل ایک ہی کبنہ کے چھ افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے لیکن آج تک انتظامیہ کی جانب سے اس علاقے میں کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

بڈگام انتظامیہ کا کورونا مخالف انفراسٹرکچر، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

انتظامیہ نے علاقے کو مائکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔ اگرچہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس علاقے کو مائکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا جاتا ہے، وہاں پر ماس سیمپلنگ کی جاتی ہے لیکن ابھی تک ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملاہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے کے حوالے سے سی ایم او بڈگام سے بات کی تو انہوں نے فون پر بتایا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے وہ اقدامات کریں گے۔

وہیں بی ایم و بڈگام نے یقین دلایا کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے وہاں پر ماس سیمپلنگ کے ساتھ ساتھ کورونا مثبت افراد کے علاج کے لیے معقول انتظامات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details