اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیروہ کے بلاک رٹھسن میں عوامی دربار کا اہتمام - URDU NEWS

مقامی عوام نے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران اور ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی اور اپنے گاؤں میں درپیش مسائل ان کے سامنے پیش کئے۔

بیروہ کے بلاک رٹھسن میں عوامی دربار کا اہتمام
بیروہ کے بلاک رٹھسن میں عوامی دربار کا اہتمام

By

Published : Mar 4, 2021, 12:32 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے بیروہ علاقے کے بلاک رٹھسن میں بلاک دیوس کے سلسلے میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی اور اپنی مشکلات و مسائل کو موصوف کے سامنے رکھے۔

جموں و کشمیر کے تمام بلاکس میں عوامی رابطے کے پروگرام سے متعلق حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے شروع کردہ انوکھے اقدام کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے اسی سلسلے میں بیروہ علاقے کے بلاک رٹھسن ہیڈکوراٹر پر ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں بلاک رٹھسن کے مختلف گاؤں سے آئے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور موقع پر ہی عوام نے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران اور ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے گاؤں میں درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

وفود نے ڈی سی بڈگام سے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ ایل ٹی اور ایچ ٹی لائن میں بہتری اور کھیل کے میدانوں کی مرمت وغیرہ کا بھی لوگوں نے اس موقع پر ذکر کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ پنچایتی راج نظام کے متعارف ہونے اور لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کا انتخاب ہونا تعمیر و ترقی کے لئے ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ وہ انتظامیہ اور عام لوگوں کے مابین ایک پل کا کام کریں گے۔

ڈی سی بڈگام نے تمام لوگوں کے نمائندوں اور افراد کو یقین دلایا کہ انہوں نے جو بھی معاملات زیر غور لائے ہیں، ان کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔ وہیں کچھ معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

ڈی سی بڈگام نے رٹھسن کے کھیل کے میدان میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور ساتھ ہی طبی مرکز کا بھی معائنہ کیا۔


دن بھر چلنے والے اس پروگرام میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ ایس ڈی ایم بیروہ، ڈی ڈی سی رٹھسن، سی ایم او بڈگام، سی ای او بڈگام، ایس ڈی پی او ماگام، تمام ایگزینز، تحصیلدار، بی ایم او ماگام اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details