بڈگام میں آج بھیڑ پالنے والوں کے لیے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ زرعی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھیڑ پالنے میں بھی روزگار کے وسیع امکانات ہیں۔
شیخ العالم ہال بڈگام میں منعقد ہوئے اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری افسر بشارت امین کے علاوہ بڑی تعداد میں بھیڑ پالنے والے اور ابھرتے ہوئے تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی سی بڈگام نے ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفس کو پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں سرکاری نوکریاں کافی کم ہیں اور نوجوانوں کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ خود اپنا روزگار پیدا کرنے کی کوشش کریں اورسرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائيں۔