اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: 26 جنوری کے مدنظر انتظامات کا جائزہ

کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کر ضلع میں 26 جنوری کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان تقریبات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بڈگام: 26 جنوری کے مدنظر انتظامات کا جائزہ
بڈگام: 26 جنوری کے مدنظر انتظامات کا جائزہ

By

Published : Jan 2, 2021, 10:41 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کر ضلع میں 26 جنوری کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان تقریبات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہو نے محکمہ بجلی اور جل شکتی کو حکم دیا کہ وہ تقریب کے روز بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ '26 جنوری کی تقریبات کو لے کر موسم کو دیکھتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔ تاکہ برفباری یا بارش کے چلتے تقریبات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔'

ڈی سی نے محکمہ ہیلتھ، آر اینڈ بی، جل شکتی، پی ڈی ڈی اور میکینیکل ڈپارٹمنٹ کو زیادہ ہوشیار رہنے کی صلاح دی۔

انہو نے کہا کہ یہ ایک ملکی سطح کی تقریب ہے جس کو کامیابی کے ساتھ انجام دینا ہے۔ سب کو ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کر کے ان تقریبات کو انجام دینا ہے۔ جیسے ہم لوگ دیتے آئے ہیں۔

انہو نے ہداہت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت بایوٹیک کی کو-ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی ملی منظوری

اس میٹنگ میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کے علاوہ پولیس، سی آر پی ایف، سی پی او، سی ای او، سی ایم او، تمام ایس ڈی ایمز، ایگزنز، تحصیلدار اور دوسرے محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details