اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Israel بڈگام میں فلسطین کے حق میں احتجاج - اسرائیل فرلشطین جنگ

حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیل لگاتار غزہ پر فضائی حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 500 بچوں اور 276 خواتین سمیت کم از کم 1,537 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6,612 زخمی ہو چکے ہیں۔وہیں حماس کے حملے میں اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔

anjuman-shari-shain-protest-against-israel-war-aaginst-gaza
بڈگام میں فلسطین کے حق میں احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 5:08 PM IST

بڈگام میں فلسطین کے حق میں احتجاج

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوا۔ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد لوگ مرکزی امام بارگاہ بڈگام سے باہر آئے اور احتجاج شروع کیا۔احتجاجیوں نے بڈگام جوالہ پورہ روڈ کو بلاک کرکے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

انجمن شرعی شیعان جموں کشمیر کی قیادت میں ہوئے اس احتجاج میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور انہیں اس وقت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مغربی طاقتوں اور میڈیا پر بھی طنز کیا اور کہا کہ فلسطین کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جارہا ہے اور اسرائیل جوکہ ظلم و ستم کر رہا ہے اس کا ساتھ دیا جارہا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ اسرائیل لگاتار فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور دنیا اس مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ ایک ساتھ مل کر اس ظالم اور ظلم کے خلاف لڑیں۔

مزید پڑھیں:

انجمن شرعی شیعان کے نمائندے آغا سید منتظر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر سے اپیل کی کہ فلسطینی عوام کے درد کی طرف توجہ دیں اور اپنا کلیدی رول ادا کرے۔

بتادیں کہ حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیل لگاتار غزہ پر فضائی حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، حماس کے مزحمتی گروپ بھی حملوں کا جواب دے رہے ہیں ۔غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 500 بچوں اور 276 خواتین سمیت کم از کم 1,537 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6,612 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details