بڈگام:ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بڈگام میں کل انتظامیہ کی جانب سے ضلعی و سب ضلعی سڑکوں سے برف ہٹائی گئی تھی وہیں آج صرف میں سڑکوں سے برف ہٹائی گئی۔ جب کہ لنک روڈ سے برف نہیں ہٹائی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو نقل و حمل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بڈگام انتظامیہ نے پہلے ہی ایک 24*7 کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا ہے۔ عوام اس کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں تاکہ ان کا ازالہ کیا جائے۔ یہ کنٹرول روم ڈی سی کمپلیکس کے اندر واقع ہے۔ عوام ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Budgam Snowfall بڈگام میں برف باری کے درمیان بڈگام انتظامیہ نے برف صاف کیا - بڈگام انتظامیہ نے برف صاف کیا
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں صبح سے ہی برفباری ہو رہی ہے جس کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چونکہ گذشتہ روز بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی تھی مگر ان سڑکوں پر پھر سے برف جمع ہو گئی ہے۔ لہٰذا بڈگام انتظامیہ نے آج دوبارہ برف صاف کیا۔ Budgam amid snowfall budgam administration cleaning snow from the roads
ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو کل ہی احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ضلع کی تمام سڑکوں سے برف صاف کریں اور لوگوں کے لیے سبھی خورد و نوش کی چیزیں مہیا رکھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ برفباری میں لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں گرمی کا معقول انتظام کریں تاکہ وہاں داخل بیماروں اور ان کے ساتھ تیمار داروں کو تکلیف نہ اُٹھانی پڑے۔
بڈگام ضلع کے بالائی علاقوں میں صبح سے ہی کافی برف جمع ہوچکی ہے اور ابھی تک برفباری رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ اس شدید برفباری سے میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ گر چہ تمام مین رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے وہی متعدد مقامات سے مسلسل ہمیں فون کالیں موصول ہو رہی ہے کہ ان یہاں لنک روڈوں سے برف ابھی تک صاف نہیں کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے بھی ایک 24×7 ہیلپ لائن سروس شروع کردی ہیں جس پے لوگ مدد حاصل کرسکتے ہیں۔