بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن چاڈورہ کے حالیہ ایک ایف آئی آر نمبر 116/2022 کی تفتیش کے دوران نارو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا۔ Alleged Militant Arrested in Budgam
Alleged Militant Arrested in Budgam: بڈگام میں لشکر طیبہ کا مبینہ عسکریت پسند گرفتار - بڈگام پولیس اہم خبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ عسکریت پسند عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ Alleged Militant Arrested in Budgam
بڈگام میں مبینہ لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار
گرفتار شدہ مبینہ عسکریت پسند کی شناخت شوکت احمد گنائی عرف آر کے ولد مرحوم محمد کمال گنائی ساکن شیخ پورہ وتھورا چاڈورہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: