ضلع بڈگام میں نوجوانوں کو روزگار بخش تربیتی کورسز کے ذریعے بے نوجوانوں کو باہنر بنانے اور خود روزگار کمانے کے مواقع اور مناسب تربیت فراہم کرنے کی غرض سے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ MANAGE حیدرآباد، SAMETI اور اسکاسٹ کشمیر (SKUAST) کے باہمی اشتراک سے ضلع بڈگام میں ’’پولٹری ریئرنگ اینڈ منیجمنٹ‘‘ کے عنوان سے تربیتی کورس کا انعقاد Poultry Raring and management Course عمل میں لایا گیا۔
چھ روزہ تربیتی کورس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 28 بےروزگار نوجوانوں کو تربیت فراہم 6 days Poultry Raring and management Course concludes in Budgam کی گئی۔
کورس کے افتتاحی سیشن کے دوران ڈاکٹر ناصر احمد ڈار (کورس ڈائریکٹر و سینئر سائنٹسٹ) نے ’’آتما نربھر بھارت‘‘ کے لیے ہنرمند ہونے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے پولٹری تربیتی کورس سمیت دیگر ہندبخش کورسز کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ وہیں ڈاکٹر میر ندیم (کورس کوآرڈینیٹر) نے بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے پولٹری سیکٹر کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز فیکلٹی KVK, SKUAST_k, اور محکمہ انیمل ہسبنڈری بڈگام کے ماہرین نے تربیتی کورس کے دوران پولٹری فارمنگ کے متنوع پہلوؤں کے حوالے سے شرکاء کو مفصل ٹریننگ دی۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ٹرینیز کے لیے ایک خصوصی ایکسپوز دورے کا بھی اہتمام 6 days Poultry Raring and management Course concludes کیا گیا تھا۔